عید الاضحٰی سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ

293
پشاور،قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلیے محکمہ ہیلتھ کا رضا کار منڈی میں اسپرے کررہا ہے

لاہور : عید الاضحٰی سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کے خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پنجاب میں عید الاضحی سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے پیش نظر تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مشتبہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

 اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب  زیادہ خدشہ ہے ، حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچا ئوکیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی  ،لائیو سٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی سے باہر لگانے کی ہدایت  کی گئی۔

 محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر سے باہر رکھا جائے ،مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔