کراچی میں عربی سکھانے کا سینٹر قائم

234

کراچی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسٹیویٹا کے تعاون سے کراچی کے علاقے بفرزون میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹویٹ میں عربی زبان سکھانے کا سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومتی نے عربی زبان سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے مخلتف شہروں میں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ عربی زبان کا کورس کر کے ملازمت کرنے یو اے ای جایا کرتے تھے لیکن پھر یہ سلسلہ کم ہوگیا۔اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گلف ممالک میں 70 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں، زبان کا مسئلہ لوگوں کے ساتھ تھا لوگ اپنا مسئلہ زبان کی واقفیت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز کو نہیں بتا سکتے تھے۔