سکھر:عمارت گرنے سے بچے سمیت 3 افرادجاں بحق

340

صوبہ سندھ کےشہر سکھر میں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی  ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر کے علاقے حسینی روڈ پر واقع 3 منزلہ رہائشی عمارت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو حکام اور  پاک فوج کے جوان  امدادی کاروائی کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئےاور ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک ملبے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 9 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کشمنر سکھر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک  بچہ اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ، 2 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔