فلسطین سے متعلق مجوزہ امریکی منصوبے کا اعلان جلد متوقع

92

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں غیر یقینی سیاسی صورت حال کے باعث امریکا کی جانب سے نام نہاد امن منصوبے کے اعلان میں عجلت کا امکان بڑھنے لگا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے حامی اخبار اسرائیل ہائم کے مطابق امریکی انتظامیہ کا خیال ہے کہ مارچ میں ہونے والے تیسرے انتخابات میں بھی نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گینٹس واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ امریکا میں نومبر 2020 کے انتخابات کی مہم جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹرمپ اسرائیل میں نئی حکومت کا انتظار کیے بغیرمنصوبے کا اعلان کر سکتے ہیں۔