پریکٹس میچ؛بابر اعظم اور اسد شفیق کی آسٹریلیا اے کےخلاف سنچریاں

409

پرتھ میں آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بابر اعظم اور اسد شفیق کی عمدہ سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 336رنز بنالیے۔

پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر نے جلد ہتھیار ڈال دئیے، کپتان اظہر علی 11، حارث سہیل 18اور شان مسعود 22رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسد شفیق اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ پر 276 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 336 رنز تک پہنچادیا، بابر اعظم 157اور اسد شفیق 119 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریلے میریڈتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مائیکل نیسر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔