حکومت کو برسراقتدار لانے والے بھی پریشان ہیں ،امیر جماعت اسلامی

340

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے حکومت کو ووٹ اور سپورٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں۔

گوجرانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے، حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔آج حکومت کو ووٹ دینے والے اور اسے سپورٹ کرنے والے پریشان ہیں، حکومت کو برسراقتدار لانے میں کردار ادا کرنے والے بھی پریشان ہیں،سب کو پتہ ہے کہ حکومت کو کون اور کس طرح لایا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہہ حکومت میں نا سنجیدگی آئی اور نا ہی وزراء سنجیدہ ہیں، آج حکومت خود اپنے شہر میں محصور ہو گئی ہے جہاں دھرنے کی صورت میں بہت بڑا مجمع موجود ہے۔ھا مذاکرات بھی ہو رہے ہیں اور وزراء بیان بازی بھی کررہے ہیں جس سے ماحؤل خراب ہورہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ دھرنا دینا، احتجاج کرنا اور ریلی نکالنا ہر سیاسی اور مذہبی جماعت کا حق ہے، دھرنے میں لوگ آئے ہیں، اس کا مطلب ہے حکومت ناکام ہو چکی ہے۔یہ حکومت منتخب نہیں ہے بلکہ اسے لایا گیا ہے، سب کو پتہ ہے حکومت کون لایا ، کیوں لایا ، کہاں سے لایا اور کس طرح لایا یا گیا ہے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے سوال پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھرنے میں بیرونی قوتوں کے ملوث ہونے سے متعلق الزام لگانا غلط ہے کہ دھرنے کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے کردار کے حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ آپ دو پارٹیوں میں صلح نہیں کر سکتے، ایران اور سعودیہ میں کیا صلح کریں گے۔