بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائی ملزم گرفتار، ایک ٹن سے زاید چرس برآمد

156

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں ایک ٹن سے زاید چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر اے این ایف لیفٹیننٹ کرنل محمد کاشف کے مطابق اے این ایف نے پنجگور میں کارروائی کے دوران ساڑھے 5 کروڑ روپے مالیت کی ایک ٹن چرس برآمد کرلی۔ کوئٹہ میں کارروائی کے دوران 940 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ نوکنڈی میں کارروائیوں کے دوران18کلو چرس برآمد کی گئی‘ کارروائیوں میں 780 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔