پہلاٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

259

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میںنیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔

 جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے 18.3اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔مہمان ٹیم کی 3 وکٹیں گریں، اس طرح پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا، انگلش کھلاڑی جیمس ونزکو 38 گیندوں پر59رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا اروارڈ دیا گیا۔