جامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا ریٹائر ڈائریکٹر کو برطرف کرنے کا مطالبہ

85

کراچی ( اسٹاف پورٹر ) جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ نے جامعہ کےHEJ اور KIBGEمیں تعینات ریٹائرڈ ڈایکٹرز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ جامعہ کے مسائل اور گرانٹ کی ادائیگی کے لیے احتجاجی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز جامعہ کراچی کے آرٹس آڈیٹوریم میں انجمن اساتذہ کی جنرل باڈی کا اجلا س منعقد ہوا۔ جس میں انجمن کے عہدیداران سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد موجو دتھی۔