امریکا کا مزید فوج سعودی عرب اور یو اے ای بھیجنے کا اعلان

272

امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فوجیں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع ایسپر نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی نوعیت کی حامل امریکی فورسز بھیجے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فورسز سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دفاعی فضائی اور میزائل سسٹم پر توجہ مرکوز کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ فوجی بھیجنے کا فیصلہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر کیا ہے،امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دی جب کہ فوج بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ امریکا ریاض کے سلطان ایئربیس پرپیٹریاٹ میزائل دفاعی بیٹری نصب کرچکا، اس کے علاوہ ایئربیس پر 600 امریکی فوجی پہلے سے موجود ہیں۔