صحافی کالونی میں ترقیاتی کام کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ

88

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے حیدرآباد پریس کلب کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں صحافیوں کی کالونی میں ترقیاتی
کام کرانے کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ112ملین کی روڈ اسکیم سمیت واٹر سپلائی اور دیگر منصوبوںپر کام کررہے ہیں ،پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے لیے قانون سازی ہوگئی ہے،یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کی بنیادجلد رکھی جائے گی جس کا افتتاح بلاول زرداری کریں گے ۔
مراد علی شاہ