عرفان حسن کی والدہ انتقال کرگئیں،نماز جنازہ میں معراج الہدیٰ و دیگر رہنماؤں کی شرکت

231

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع وسطی علاقہ فاروق اعظم کے ناظم سید عرفان حسن کی والدہ طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر فاروق اعظم مسجد بلاک K نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جماعت اسلامی کے ارکان، کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، سیکرٹری جنرل انجم رفعت اللہ، نائب امیر سید وجیہ حسن اور نظم ضلع نے ناظم علاقہ فاروق اعظم سید عرفان حسن کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔