منکرین ختم نبوت کی پشت پناہی حکومت کے زوال کا سبب بنے گی‘قاری عثمان

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کراچی کے رئیس قاری محمد عثمان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کی اساس ہے۔منکرین ختم نبوت ﷺ کی پشت پناہی حکومت کے زوال کا سبب بنے گی۔قادیانی آئین پاکستان کی رو سے غیرمسلم قراردیے جاچکے ہیں۔ آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوتﷺ کا دفاع کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 120 اور پی ایس 112 کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر جماعتی احباب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری بخت نذیر، مولانا احمد سعید،مولانا عبداللطیف،مولانا عبدالقدیم، قاری نور رحیم،قاری ریحان، مولانا عبدالسلام شاہ، قاضی امین الحق آزاد، مفتی محمد اشرف، نیک مان اللہ اور دیگر احباب موجود تھے۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ قانون تحفظ ختم نبوت ﷺ میں چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کرسکتے۔عالمی طاقتیں قادیانیوں کی پاکستان میں پشت پناہی کررہی ہیں جو کہ اسلام اور پاکستان دونوں کیلیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قادیانی نیٹ ورک کا متحرک ہونا، ٹرمپ سے سرگودھا کے بدبودار قادیانی کی عین عمران خان کے دورہ امریکا کے وقت ملاقات بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔پی ٹی آئی پاکستان میں قادیانی نیٹ ورک کو فعال کرنے کیلیے راہیں ہموار کررہی ہے۔سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل پاکستان سے رہا ہونے والے قادیانی شکور کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔