لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

158

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئر لائن کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دے کر طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ائیر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے لیے جیسے ہی رن وے کے قریب پہنچا تو ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، اس کے باوجود پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

پائلٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری شکایت درج کرائی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں اور انجینئرز نے جا کر طیارے کا تفصیلی جائزہ معائنہ کیا اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں معلومات لے کر لاہور ائیرپورٹ کی متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کردی۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔