فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، ، وسیم اکرم

89

لارڈز(جسارت نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، لیکن غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔لندن میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فیلڈنگ میں کافی پرابلم ہیں، کیچز کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، ہماری فیلڈنگ کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، پلیئرز کو پر اعتماد ہونا پڑے گا ۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے، لوگوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ لارڈز نہیں لاہور میں کھیل رہے ہیں، ورلڈ کپ میں 14 کیچز ڈراپ کئے ہیں، یہ چیز نظر انداز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو سراہا، سینئر پلیئر کو ڈراپ کرنا مشکل ہوتا ہے، حارث سہیل کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی چھٹی دی گئی، بابر اور اوپنرز نے بھی اچھا کھیلا۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ فخر زمان کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ وکٹ پر رکنا سیکھ رہا ہے، بابر اعظم 50کو 100 میں تبدیل کریں، وہاب ریاض نے2 سال بعد شاندار کم بیک کیا، آج بھی وہاب نے142کی رفتار سے بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو لینتھ بہتر کرنا ہوگی، 1992میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا، برمنگھم میں 250 کا اسکور اچھا ہوگا، امید ہے ٹیم وکٹ کو اچھی طرح پرکھے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وننگ کامبی نیشن کافی اچھا رہا، کپتان کو عماد وسیم کی جگہ خود کو بیٹنگ پر آنا چاہئے تھا، فینز کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا، سب یہاں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔
، ٹیم نے تمام تنقید کا جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کر بہترین جواب دیا۔