آئل ٹینکرز پر حملوں میں ایران ملوث ہے،کسی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے،سعودی ولی عہد

75

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ میں آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اقدام سے نہیں ہچکچائیںگے۔عربی روزنامہ الشراق الوسط کو دیے گئے انٹرویو محمد ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے عوام کو، ملک کے استحکام کو اور اپنے مفاد کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران نے  تہران میں جاپانی وزیراعظم کے مہمان ہونے کا بھی خیال نہیں کیا اور ان کی سفارتی کوششوں کا یوں جواب دیا کہ خطے میں 2 ٹینکرز پر حملہ کیا گیا جن میں سے ایک جاپانی تھا۔محمد بن سلمان نے’ہم سوڈان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، سعودی عرب سوڈان میں خوشحالی اور ترقی کے لیے وہاں کے عوام کی مختلف شعبوں مدد کرتا رہے گا۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ولی عہد نے کہا کہ ہم اس کے دردناک قتل کے ذمے داروں کا مکمل احتساب کریں گے۔محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھاکہ سعودی صحافی کے قتل پر سیاست بند ہونی چاہیے، اگر کسی کے پاس اس قتل سے متعلق شواہد ہیں تو وہ سعودی عدالتوں میں پیش کرے۔