بدین، طوفان اور بارش کی پیشگوئی، ماہی گیروں کو سمندر میں جانے پر پابندی

56

 

بدین (نمائندہ جسارت) ملک بھر میں سامونڈی طوفان اور شدید بارشوں کی پیشگوئی، مختلف علاقے متاثر ہونے کا خدشہ، ماہی گیروں پر سمندر میں جانے کی پابندی عائد کردی گئی۔ بدین میں حالات کو جلد قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے، ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منقل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، ماہی گیروں کو سمندر پر جانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بدین کے ساحلی علاقوں میں مقیم افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے بدین میں افسران کے اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے افسران کو ساحلی علاقوں میں مقیم افراد کو فوری طوفان کے متعلق ہدایات دی جائیں، بدین کے ساحلی علاقہ جات یونین کونسل احمد راجو، بگڑا میمن، دودو سومرو، مٹھی تھری، شادی لارج پنگریو، ایل بی او ڈی سیم نالا سمیت دیگر دیہات میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماجی، فلاحی تنظیمیں اور این جی اوز کو ضلع افسران سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل اور رضارکارانہ فرائض سرانجام دینے کی اپیل کردی ہے اور ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے فوری رابطہ کرنے کا حکم دیا گیا اور ڈاکٹر حفیظ سیال نے مزید کہا کہ ضلع بھر نکاسی آب کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ناسازگار واقعات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایا ت دی گئیں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔