ایس بی سی آے، حیدرآباد، ملازمین کا جبری بر طرفی کیخلاف احتجاج

58

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈ نگ کنٹر ول اتھا رٹی حیدرآباد ریجن کے کنٹر یکٹ ،ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کی جانب سے جبر ی برطر فیوں اور تنخو اہو ں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹھنڈی سڑ ک پرواقع سوک سینٹر کے سامنے علامتی بھو ک ہڑ تا ل کی گئی۔اس موقع پر گڈ و قنبر انی ،ایاز جو نیجو ، اعجا ز کھو سہ ،ضیا قاضی ،آفتاب اورمحفوظ زئی ودیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ما رمضا ن المبارک جیسے مقدس اسلامی مہینے میں بھی ہمیں بیر وز گا ر کرکے عید کے دن بھی ہمیں اور ہمارے بچوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کیا گیا ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کرنے کے باوجود ابتک ہمارے جائز مسائل نہیں کیے گئے ہیں اور ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جا رہاہے ،انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ سید مر اد علی شاہ ،وزیر بلد یا ت سعید غنی اور اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ ہما ری زندگی کے 15سے 20سال اس ادارے میں نو کر یا ں کر تے ہوئے گزرگئے ہیں اب خدارا ہما را اور ہما رے بچوں کا خیا ل کیا جا ئے اور اب ہمیں کس محکمے میں نو کر یا ں ملیں گی لہٰذا ہمیں فاقہ کشی سے بچا یا جا ئے۔انہو ںنے کہا کہ اگر تین روز میںہمیں بحا ل نہ کیا گیا تو ہم تا دم مر گ بھوک ہڑ تا ل کرنے پر مجبور ہوں گے۔