سکھر ،موٹرسائیکل اور ٹریلر  میں تصادم ، خاتون جاں بحق

42

سکھر(نمائندہ جسارت)روہڑی ٹول پلازہ سے آگے دبر کے قریب موٹر سائیکل کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان رزاق حسین شیخ شدید زخمی جبکہ پروین شیخ نامی خاتون موقع پر جاںبحق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق زخمی اور نعش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی کو طبی امداد فراہم کی ایدھی کے مطابق حادثے کے شکار افراد روہڑی سے پنو عاقل اپنے گھر جا رہے تھے ۔