پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست حکومتی وکلا کی جواب کیلیے مہلت کی استدعا منظور

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت، وفاقی حکومت کے وکلا کی جواب جمع کرانے کیلیے مہلت کی استدعا عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے سے درخواست زیر سماعت ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ حالیہ اضافہ آزاد عدلیہ سے ٹکراؤ کے مترادف ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے پہلے عدالت کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ عدالت نے مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بہر صورت جواب جمع کرایا جائے۔