نیا ناظم آباد رمضان کپ :سوئی سدرن کی مسلسل دوسری فتح

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیا ناظم آباد رمضان کپ کے چوتھے روز سوئی سدرن کی مضبوط ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، عمر امین نے ایک اور جارحانہ نصف سنچری داغ دی، آغا اسٹیٹ نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔دن کے پہلے مقابلے میں سوئی سدرن نے پاکستان کسٹمز کے خلاف پہلے پیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز اسکور کیے۔ کپتان عمر امین نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور 81 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ عادل امین نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں پاکستان کسٹمزپوری ٹیم آخری اوور میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عادل امین اور خوشدل شاہ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ عادل امین میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔دن کے دوسرے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے آغا اسٹیٹ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 124 رنز اسکور کیے، عتیق الرحمان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سوراب بلوچ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 10 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اوپنرز کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد سمیع الرحمان اور محمد سرور نے آغا اسٹیٹ کی پوزیشن مستحکم کی تاہم دونوں کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے ہی رنز بنانے کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہوئی ۔آغا اسٹیٹ نے میچ 18 اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ آف اسپنر سوراب بلوچ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔