رانا نوید منشیات فروشی اور مین پوری کے کارخانے چلا رہا ہے

24

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا کے رہائشی سنجر عرف بصرسنگراسی اور غلام حسین جاگھروار نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ روز قبل منشیات فروشوں کیخلاف احتجاج کرنے ہمارے بھائی غلام حسین سنگراسی اور شاہنواز کو پولیس نے چرس کے جھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا، اصل بات یہ ہے کہ یوسی 93 کا چیئرمین رانا نوید منشیات فروشی اور مین پوری کے کارخانے چلا رہا ہے اور پولیس کو ماہانہ ادا کرتا ہے، جس کے باعث ایس ایچ او سائٹ فرحان میمن، ڈی ایس پی یعقوب جٹ ان کیخلاف کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص تین سال قبل کچھ بھی نہیں تھا، آج دولت کی ریل پیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے اپنے آفس میں نعیم علی قریشی جیسے بدمعاش کو رکھا ہے جو کہ ہر کام کی رشوت لیتا ہے، اس کیخلاف احتجاج کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ، ڈی آئی جی سندھ ودیگر سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور منشات کی لعنت کو ختم کرایا جائے، ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔