کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 9 افراد ہلاک

29

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے جنگلاتی آگ سے 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ ہلاکتیں بیوٹ کاؤنٹی میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ 6700عمارتیں بھی خاکستر ہو گئی ہیں۔ جلنے والی عمارتوں میں زیادہ تر مکانات ہیں۔ بیوٹ کاؤنٹی کے زیادہ تر حصے کو جنگلاتی آگ نے تقریباً تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ اسی علاقے میں 27ہزار نفوس کا ایک قصبہ پیراڈائز پوری طرح جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
بریگزٹ پر اختلاف کے باعث برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ بھی مستعفی
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے وزیر نقل و حمل جو جانسن نے وزیراعظم تھریسامے کی حکومت سے بریگزٹ معاملے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ جانسن نے جو بریگزٹ کے سخت حامی بورس جانسن کے چھوٹے بھائی ہیں، کہا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق نئے سرے سے رائے پیش کی جائے۔ اپنے بھائی کے برعکس جنہوں نے جولائی میں وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جو جانسن نے یورپی یونین میں برقرار رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
سری لنکا: سیاسی بحران شدید‘ قبل از وقت انتخابات 5جنوری کو ہوں گے
کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات اعلان کر دیا ہے۔ نئی پارلیمان کے لیے انتخابات اگلے سال 5 جنوری میں منعقد کرائے جائیں گے۔ صدارتی حکم کے تحت پارلیمان کو جمعہ اور ہفتے کی نصف شب تحلیل کر دیا گیا۔ منصب وزارت عظمیٰ سے برخاست کیے جانے والے وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے کی سیاسی جماعت یونائٹڈ نیشنل پارٹی نے پارلیمان کی تحلیل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.