اہم خبریں

70

حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
سری نگر (آن لائن) حریت کانفرنس(ع) گروپ کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر کے امیر میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے ’’دی
رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹیڈیز سینٹر‘‘ نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل پانچویں بار شامل کر لیا ہے ۔ حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے میرواعظ کا دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 5 افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا میں مقیم بااثر افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا
بیجنگ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فالو اپ کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بیجنگ پہنچ گیا۔پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈاگھا شامل ہیں۔

پشاور میں جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے 3افراد گرفتار ، دیگر کی تلاش جاری
پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے تین افراد گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو افراد پر مشتمل گروہ کے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور
دیگر کی تلاش جارہی ہے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ تیاررقم برآمد کی گئی ہے جبکہ 17 کروڑ رقم تیاری کے مراحل میں تھی۔پولیس حکام نے ملزمان کے قبضے سے تمام رقم تحویل میں لے لی ہے اس کے علاوہ جعلی کرنسی بنانے والی مشنری بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ایس ایس پی جاوید اقبال نے بتایا کہ گروہ پشاور میں ہی کرنسی تیار کرتا تھا جس کو بعد میں ملک بھر میں بجھوایا جاتا تھا۔ایس ایس پی اپریشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو اس سے قبل بھی جعلی کرنسی بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کو بعد میں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

پختونخوا حکومت نے 70 مقدمات کی تفصیلات عدالت عظمیٰ کو ارسال کردیں
پشاور ( آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں توڑ پھوڑ، آتشزدگی میں 70 مقدمات کی تفصیلات عدالت عظمیٰ ارسال کردی ہے۔ آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ہونے
والے احتجاج پر عدالت عظمیٰنے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں رپورٹ وزارت داخلہ اور عدالت عظمیٰ کو ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں38 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے جن میں ممتاز مذہبی رہنما مفتی شہاب الدین پوپلزئی، شمس الرحمن شمس، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ نوشہرہ میں توڑ پھوڑ اور موٹر وے کے ٹول پلازے کو آگ لگانے کے الزامات میں 32 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ رشگئی انٹر چینج ہنگامہ میں جے یو آئی (ف) کے مولانا شجاع الملک وغیرہ کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔

حسین حقانی وطن واپسی معاملہ عدالت عظمیٰ میں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(آن لائن)میمو گیٹ کے ملزم حسین حقانی کی وطن واپسی کا معاملہ ،عدالت عظمیٰ میں کیس سماعت کیلیے مقرر کر دیا گیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ بدھ کو مقدمے کی
سماعت کرے گا ۔عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب ،سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹسزجاری کر دیے ہیں۔

قومی مالیاتی ایوارڈ کا جلد انعقاد ممکن نہیں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے‘اسد عمر
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی ایوارڈ کا جلد انعقاد ممکن نہیں ہے‘ اس میں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے‘ وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر قبائلی
اضلاع کی ترقی کے لیے طریقہ کار وضع کرے۔ جمعے کو اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مالیاتی ایوارڈ کے لیے ہر ایک کے اپنے مفادات ہیں‘ وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے طریقہ کار وضع کرے دیگر 3 صوبوں کو بھی فاٹا سے متعلق اپنے رویے میں لچک دکھانا ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ