پاور سیکٹر کے نقصانات پر آئی ایم ایف وفد کا اظہار تشویش

47

اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پاور سیکٹر کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے روز کے مذاکرات کا دور ختم ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کی کارکردگی و صلاحیت کا جائزہ پیش کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی بقایاجات کی وصولی کے لیے بہتری کے اقدامات کرنے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے مستقل حل کے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق گردشی قرضے معیشت کے دوسرے شعبوں کو بھی متاثر کررہے ہیں جب کہ نقصان میں جانے والی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی گئی کہ بجلی پر سبسڈی کو صرف کم آمدن افراد تک محدود کیا ہے اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں اقدامات شروع کردیے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.