عوام کے پیسوں کو لوٹ کا مال نہیں بننے دیں گے،فردوس شمیم

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و نامزد قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی لاعلمی سمجھ سے باہر ہے۔ عوام کے مال کو مال مفت سمجھنے والے آسانی سے پیسہ ہڑپ کر لیتے ہیں اور کچھ پتا نہیں چلتا،عوام کے پیسوں کو لوٹ کا مال نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 600گاڑیاں اربوں روپے سے آئیں لیکن کہاں گئیں کچھ پتا نہیں چلا۔ مذکورہ گاڑیاں سرکاری خزانے سے خریدی گئیں اور پروٹوکول عملے کے حوالے کی گئیں۔ پروٹوکول کے عملے نے یہ گاڑیاں من پسند افراد کے حوالے کس کے حکم سے کیں یہ پتا چلایا جائے۔ اس بات کا کوئی تحریری ریکارڈ کیوں نہیں ہے؟ اس سے بھی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نیب اور اینٹی کرپشن600گاڑیوں کا سراغ لگا سکتے ہیں۔ اس کے لیے صرف سندھ حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔ یہ برسوں پہلے غائب ہونے والی گاڑیاں آج تک معما کیوں بنی ہوئی ہیں، اس بات کا پتاچلایا جائے۔ حکومت سندھ اس معاملے میں نیب اور اینٹی کرپشن سے تعاون کرے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام دیانتداری سے انجام دیں تاکہ عوام کا پیسہ واپس لایا جاسکے اور عوام کی فلاح و بہبود میں خرچ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.