حیدر آباد کے عوام یوم آزادی گندگی کے ڈھیر پر منائیں گے

34

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد کے عوام یوم آزادی بھی سڑکوں پر بہتے سیوریج کے پانی‘ گندگی کے ڈھیر‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکار دھول اڑاتی سڑکوں کے ساتھ منائیں گے۔ حیدر آباد گزشتہ تین دہائیوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے اور یوم آزادی پر بھی صورتحال یہ ہے کہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں جن میں اسٹیشن روڈ‘ رسالہ روڈ‘ گڈز ناکہ‘ لیاقت کالونی‘ پھلیلی‘ پریٹ آباد‘ لطیف آباد یونٹ نمبر 7,8,12 کی اہم شاہراہیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جبکہ شہر کے عام علاقوں کی کیا بات کی جائے، پوش علاقوں میں بھی گلیوں میں پانی جمع ہے، گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ لطیف آباد یونٹ نمبر 9,10 کی درمیانی شاہراہ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ شکار ہے، یہ علاقہ سابق میئر حیدر آباد کنور نوید جمیل کا سابقہ رہائشی علاقہ بھی ہے اور موجودہ میئر حیدر آباد طیب حسین یہاں سے قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، اب بھی سابق تعلقہ ناظم ایم کیو ایم کے رہنما صابر قائم خانی مذکورہ علاقے سے ایم این اے کامیاب ہوئے ہیں لیکن اس علاقے کی اہم ترین شاہراہ کی تعمیر پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ اس سڑک پر لطیف آباد کا دوسرا بڑا قبرستان بھی واقع ہے، یہاں میتوں کولانے میں سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.