قائد کے افکار پر عمل کرکے فلاحی ریاست بنائی جاسکتی ہے، پروفیسر اجمل

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظمؒ محمدعلی جناح کے افکار وفلسفہ کوعملی شکل دے کر ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایاجاسکتاہے۔آئین وقانون کی بالادستی وپاسداری قائم کرنے والی قوموں کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔عدل وانصاف کی فراہمی کو یقینی بناکرمعاشرے میں پھیلے ہوئے انتشار کوختم کیا جاسکتاہے۔ پاکستان خالق کائنات کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس میں بسنے والے ہر پاکستانی کو اس کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔یہ دن وطن عزیز سے محبت کے عہد کے تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہم کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد، یگانگہت، باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کرہی کیا جاسکتا ہے۔ آج خود احتسابی کا دن ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم دوسری قوموں سے کیوں پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت نہ ہوتی تو پاکستان کا قیام عمل میں نہیں آتا۔میں اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ تعلیم حاصل کریں اور بھر پور تعلیم حاصل کریں کیونکہ آنے والا دور انتہائی کٹھن ہے۔معاشرے اور دنیا کے تقاضے صرف وہ ہی اذہان پورے کرپائیں گے جوجدید عصری تقاضوں پر مبنی تعلیم سے لیس ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.