حیدر آباد، وائلڈ لائف کے چھاپے، غیر قانونی تیتر رکھنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

45

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)وائلڈ لائف کی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے غیر قانونی تیتر رکھنے کے الزام میں چار افراد گرفتار۔ محکمہ وائلڈ لائیف کے ڈائریکٹر جنرل غلام سرور جمالی کی سربراہی میں فیلڈ آفیسر مکیش کمار کی ٹیم کے ہمراہ حیدرآباد کے علاقے جن میں ریلوے کالونی پکا قلعہ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر تیتر رکھنے کے الزام میں محمد اسحاق ولد محمد یوسف محمد رمضان ولد محمد ابراہیم محمد وارث ولد خدا بخش اور عبدالحکیم ولد غلام محمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی اور 7500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ