گلستان جوہر سے مغوی بازیاب، 2اغوا کار گرفتار

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے گلستان جوہر میں مشترکہ کاررروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کر کے 2 اغواکاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے تاوان کی رقم برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس نے سی پی ایل سی کے ساتھ گلستان جوہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کار محمد حارث اور محمد اسامہ کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی احسن عارف کو بازیاب کرالیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کے والد عارف بھٹی نے اپنے بیٹے کی رہائی کیلیے 8 اگست کو اغوا کاروں کو 5لاکھ روپے تاوان دیا تھا لیکن اغواکاروں نے مغوی کو رہا نہیں کیا تھا ، جس پر مغوی کے والد عارف بھٹی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرایا۔اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے تاوان کی رقم اور مغوی کو با حفاظت بازیاب کرالیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ