زلفی بخاری پر سفر کی پابندی عارضی طور پر اٹھانے کی درخواست مسترد

74

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر سے سفری پابندی عارضی طور پر اٹھانے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت عالیہ کے جج عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔زلفی بخاری کے وکیل سکندر بشیر مہمندنے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو 11جون کو عمرے کے لیے روانگی پرغیر قانونی روکا گیا تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے6 دن کا استثنا دے کر انہیں عمرے پر روانگی کی اجازت دی۔ زلفی بخاری پرعاید سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، اس لیے ان کے موکل کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ سکندر بشیر مہمند نے درخواست کی کہ عدالت کی جانب سے فیصلے تک ان کے موکل پر عاید سفری پابندیوں پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کو حکم امتناع کی کیا ضرورت ہے، ہمارا حکم امتناعی 2 دنوں میں پہنچے گا اور آپ اپنا کام آدھے گھنٹے میں کروالیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن افسرای سی ایل کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ کیس کی مزید سماعت 21جون کو ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ