معذوروں کی سندھ اسمبلی جانے کی کوشش ناکام‘2 زخمی ہوگئے

36
سندھ اسمبلی میں پولنگ کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے معذور افراد کو پولیس روک رہی ہے
سندھ اسمبلی میں پولنگ کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے معذور افراد کو پولیس روک رہی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں پولنگ کے موقع پر معذورافراد کی کوٹے پر ملازمت نہ دیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی جانے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تین ماہ قبل کیے گئے وعدے وفا نہ ہوئے تو سندھ کے معذور افراد ایک مرتبہ پھر احتجاج کیلیے نکل پڑے۔ہفتے کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ایک جانب سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پولنگ جاری تھی تو اسمبلی باہرسڑک پر بیٹھے معذورافراد ارباب اختیار سے اپنا حق مانگ رہے تھے۔معذور احتجاجی مظاہرین نے اسمبلی کی جانب پیش قدمی کی
کوشش کی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا جس پر2 معذور افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نومبر 2017ء میں احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ دو سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی ملازمتوں کیلیے انٹرویو تک نہ لیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ