مَردوں کے سامنے بلاآستین کپڑے پہننا عورت کی تذلیل ہے‘ سابق کینیڈین وزیراعظم

191
اوٹاوا: سابق کینیڈین وزیراعظم کیم کیبل گفتگو کر رہی ہیں (فائل فوٹو)
اوٹاوا: سابق کینیڈین وزیراعظم کیم کیبل گفتگو کر رہی ہیں (فائل فوٹو)

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کی سابق وزیراعظم کیم کیبل نے خاتون ٹی وی میزبانوں کو مردوں کے سامنے بغیر آستین والے کپڑے پہننے پر تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیاپر سابق وزیراعظم نے ایک پیغا م میں کہاکہ انہیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ مردوں کے سامنے بنا آستین کپڑے پہننا عورت کی تذلیل محسوس کرتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ