ترک فورسز کی کارروائیاں جاری‘ عفرین پر دوبارہ بمباری

162

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام کے علاقے عفرین پردوبارہ بمباری شروع کردی۔ ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق ترک فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی رات گئے بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا تھا،جس میں عفرین کے شمال مغربی مقامات پر شامی کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ ترک فوج کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں بتایاکہ جنگی طیاروں نے 19 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلی
ترکی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے علاقوں ادلب اور مشرقی غوطہ پر بمباری کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ ایک فرانسیسی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ شام کے حالات و واقعات کی نگرانی کی جا رہی ہے ،کیونکہ بمباری کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کی جانے والی امداد کے راستے کو بھی محفوظ بنایا جائے ۔
ترک طیارے ؍ بمباری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ