جماعت اسلامی حیدر آباد کے زیر اہتمام آج پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گا

18

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) مسلمانوں کے قبلہ اول مقبوضہ فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کیخلاف آج یوم احتجاج منایا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر آج ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف فیصلے کیخلاف یوم احتجاج منایا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی حیدر آباد کے زیر اہتمام 3 بجے پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ