کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کیلیے پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

82

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان جا کر اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمارکا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اپنی ساس کے ہمراہ پاکستان آئے گی ،دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی حکومت سے ضمانت لی ہے اور پاکستان میں قیام کے دوران ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ہراساں کیا جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سفارتکار کو ہروقت انکے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے ۔