کم جونگ ان کے قتل کا منصوبہ چوری

45

شمالی کوریا کے ہیکروں نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے جنگی منصوبے چوری کر لیے،چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،شمالی کوریا سے امریکہ یا اتحادیوں کو خطرے کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا کے فوجی دستاویزات کی ایک بڑی تعداد چوری کر لی ہے ،چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،شمالی کوریا سے امریکہ یا اتحادیوں کو خطرے کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز ری چول ہی کے مطابق چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں۔

ان دستاویزات میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ سے متعلق تیار کیے جانے والے منصوبے بھی شامل ہیں،مالی کوریا سے امریکہ یا اتحادیوں کو خطرے کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔ ان دستاویزات میں جنوبی کوریا کی خصوصی افواج کے منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی جن میں اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔ری چول کے مطابق جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات چوری کی گئیں اور ان میں سے 80 فیصد کی ابھی تک شناخت نہیں کی گئی ہے۔ یہ دستاویزات گذشہ سال ستمبر میں ہیک کی گئیں۔جنوبی کوریا نے مئی میں کہا تھا کہ ان کا بڑی مقدار میں ڈیٹا چرایا گیا تھا اور شاید شمالی کوریا نے اس سائیبر حملے کی ترغیب دی ہو تاہم اس نے اس کی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

Print Friendly
حصہ