پا?ستان اور زمبابو? ?ا ت?سرا ون ?? آج ?وگا

96

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ آج بروز اتوار  پاکستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق کھیلے گی۔

اپنے بیان میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پولیس نے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائی ہےجس کے بعد زمبابوے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک زمبابوے سیریز کا آخری میچ  شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-2 سے بر تری حاصل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ