امر??? ش?ر فلا??لف?ا م?? ?ر?ن حادث?،5 ?لا? ،60 زخم?

75

واشنگٹن: امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 5 افراد ہلاک اور60زخمی ہوگئے حادثے کے بعد ٹرین سروس جزوی طور پر معطل کردی گئی

امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا میں ٹرین پٹڑی سے اترگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں چھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں ۔

دوسری جانب فلاڈیلفیا کے میئر مائیکل نٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیویارک سےواشنگٹن سے جانے والی ٹرین فلاڈیلفیا اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ٹرین میں 240 افراد سوار تھے ۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

حادثے کے فوری بعد ایف بی آئی کی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ، زرائع ایف بی آئی کے مطابق ٹرین حادثے دہشت گردی کا واقعہ نہیں محض ایک حادثہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ