رکھ کر نبیؐ کو سامنے آرائشِ کردار کر

نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی حرمت پر

 خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا

غیر مسلموں کی سازشیں،عیاریاں اور مکاریاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں جو کہ عالم اسلام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکی ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں فرانس کی عمارات پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکہ شائع کیے گئے جس پر فرانسیسی حکومت نے ایکشن لینے کے بجائے چپ سادھ لی۔

پوری دنیا کے مسلمانوں نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عمل پر احتجاج کیا۔ میری تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ فرانسیسی صدر میکرون  سے دوستانہ تعلقات ختم کریں، فرانسیسی سفیروں کو ملک بدر کریں اور فرانس سے تمام تجارتی تعلقات کو ختم کریں۔ اسکے علاوہ وہ تمام ممالک جنہوں نے مذہب اسلام پر انگلی اٹھانے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کی ہے انکے ساتھ تمام تعلقات کو ختم کریں۔ اس موقع پر ہمیں بحیثیت مسلمان تمام فرانسیسی اشیاٗ کا بایٔکاٹ کرنا ہے اور اس سانحہ پر احتجاج کرنا ہے۔ امت مسلمہ غازی علم دین جیسے عاشق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شہیدوں کو نہیں بھولی اور عبداللہ شیشان نے نے یہ بات ثابت کر دی کہ آج بھی ایسے سرفروش موجود ہیں جو ان شہیدوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں۔

اے حکمرانوں آخر کب تک سو گے، جاگو اور متحد ہو کر عالم اسلام کو دشمن کے سازشی جالوں سے بچاؤ۔ اب ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو پڑھ کر، اس پر عمل کر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے اور اپنے بچوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیروکار اور ایک سچا عاشق رسول بنانا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان تمام شیطانی سازشوں سے بچائے۔آمین۔

سارے صنم مسمار کر بس ایک خیر البشر سے پیار کر

رکھ کر نبی کو سامنے آرائش کردار کر۔