دل میں جو خواب ہےوہ تصویر پاکستان ہے

دل میں جو خواب ہےوہ تصویر پاکستان ہے

جذبہء الفت کی ہرتعبیرپاکستان ہے

کون کرسکتاہےاب تحقیرارضِ پاک کی

مصطفیٰ ؐ کےنام کی جاگیرپاکستان ہے

جتنا چاہو ظلم کرلوہندؤوکشمیرپر خون کاہرہرقطرہ کہے گاکشمیرپاکستان ہے

کشمیر۔وہ وادی جسےکہاجاتاہے جنت کی نظیروہ سینکڑوں سالوں سےخون کےقطرات سےلبریزہےاوروہاں یہ خون سمندروں اورندی نالوں کی شکل اختیارکرچکاہے۔سینکڑوں سال ہوگئے اس وادی کے مکینوں پرظلم وستم کرکےاس کے درو دیوارخون سے رنگے جارہے ہیں ۔اتنے عرصےمیں کوئی ایسانہ آیاجوکشمیریوں کواس ظلم سے بچا سکے۔وہ جنت نظیروادی جس کے چرچے توہر زبان کرتی ہے مگرکوئی ایسا نہ آیا جوان مظلوموں کوظلم کی پستی ہوئی چکی سے نکال لے۔خداجانے وہ جذبہءحق سے سرشار ماؤں کے لال کہاں ہیں جو یوں کہ کر اجازتیں لیاکرتےتھےمیری امی اجازت دومجھے کشمیرجاناہےوہاں سوئی ہوئی امت کی قسمت کوجگاناہےعلاماتِ قیامت کے مطابق۔مسمان بزدل ہوچکا۔جب کشمیریوں پرظلم کی انتہاکی خبریں سنتےہیں،آنکھیں اس ظلم کوتکتی ہیں تودل خون کے آنسورودیتاہےاورسوچ پیداکردیتاہے کہ :۔کیا ابنِ قاسم آج نہیں پیداہوسکتےجو ان ماؤں ،بہنوں کی عزتوں اور عصمتوں کے محافظ ہوجائیں ۔جوانھیں ظلم کی چکی سے نکال لیں۔وہ باہمت نوجوان جواپنی جانوں کی پرواہ کیےبغیرمیدان کارزارمیں میں کود جاتےاور حق کی صدابلند کرتےایساہی کوئی ابن قاسم آجاؤ۔کشمیریوں پرجوظلم وستم ہےاس میں وہ ہردن طلوعِ شمس کےساتھ پاکستانیوں کی آمدکے منتظرہیں ۔ان کی نظریں اور امیدیں ہیں تو فقط پاکستانیوں پر۔مگرافسوس سے کہناپڑتاہے کہ جن پاکستانیوں پر وہ امیدیں لگائے بیٹھے ہیں وہ پاکستانی تومیڈیاپر ایسی خبرنہیں سنتے جس سے ان کے حالات کاعلم ہوسکے ۔پھرکس قدردکھ اور افسوس ہوتاہےجب دل کی امیدوں کی تکمیل نہ ہواور آنکھوں سے دیکھے گئے آزادی کے خوابوں کی کوئی تعبیرنہ ہو۔فرضِ عین جہادکی طرح فریضہ ہے اب مسلمانوں کا کہ وہ پل پل اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیں انھیں غلامی کے ہتھکنڈوں سےنجات دلوائیں انکے بہتے ہوئے خون کے قطرات کی قدرکریں۔انسانیت کاخون وہ خون جسے نبی رحمتؐ نے بیت اللہ کی اینٹوں سے ذیادہ مقدس قرار دیا۔ظلم کے پہاڑٹوٹ گئےرب کاعرش ہل گیازمین زلزلوں سے دہلا دی گئ مگرنجانے کس زلزلے کاانتظارہےمگروہ وقت بعید نہیں جب وہ زلزلہ بھی آچکے گا جس کے بارے میں فرمایا گیا

اِذَازُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَا۔

اوراگرپاکستانی اپنے اس فریضے کونہ سمجھیں گے اور نہ اس پراقدام اٹھائیں گے تویاد رکھیں اعلانِ خداوندی ہے۔

تِلْکَ الْاَیَّامُ نُدَاوِلُھَابَیْنَ النَّاس

ِاگرآج ان پرتنگی کے دن ہیں توکل تم پربھی آسکتےہیں ۔اور لاک ڈاؤن سے تواس چیز کابخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اور یادرکھو کہ وہ قیامت گھڑیاں دور نہیں جب وہ کشمیری پاکستانیوں کےگریبانوں کوتھام لیں گے اس وقت کی آمدسے قبل ہوش کے ناخن لو۔اور سیدعلی گیلانی کےاقوال یادرہےیں اگرہم سب ماردیےگئےتواللہ کے حضورآپ سب کوجوابدہ ہوناپڑیگاکیونکہ بھارت انسانی تاریخ کی سب سےبڑی نسل کشی کرنے جارہاہے۔اللہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔

جواب چھوڑ دیں