وسیع انقلاب کی ضرورت

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

کراچی کے حالات کو دیکھ کر مجھے یہ لگتا ہے کہ اس شہر کو تباہی سے بچانے کیلئے وسیع انقلاب کی ضرورت ہے۔ یہ شہر کراچی پہلے ” منی پاکستان ” کہلاتا تھا اور روشنیوں کا بہترین شہر تھا۔ اس شہر میں ہر فرد اپنے حصے کا کام کرتا تھا اور کسی کو اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ ہم پٹھان ہیں، ہم بلوچی ہیں، ہم سندھی ہیں، ہم پنجابی ہیں یا ہم مہاجر ہیں۔ جب یہ عصبیت کا بیج بویا گیا تو پھر سب ایک دوسرے کے حقوق کے غاصب بن گئے جہاں شخصیت کی پہچان کراچی والے تھے وہاں سب اپنے اپنے نعرے لگانے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ خوبصورت شہر کراچی تباہی کا شکار ہونے لگا اور اس شہر پر قیادت بھی ایسی ملی جو افراد کو توڑ نے لگی اور جہاں لوگ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت بھی کام کرتے تھے اب بکھر کر تیرا کام اور میرا کام میں تبدیل ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ترقی کے بجائے جو چیزیں مل جل کر بنائی گئی تھی اس کو بھی ملیامیٹ کر دیا اور جو شہر سب کا تھا وہ ہمارا اور تمہارا کی نظر کر دیا۔

آج یہ شہر اپنے مکینوں سے پوچھ رہا ہے کہ کہاں ہے وہ باکردار لوگ جو مجھے اہمیت دیتے تھے؟ اور میرے لئے اپنی جان و مال کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے کہاں ہے وہ شخصیت عبدالستار افغانی، جو میرے لئے جو مختص کی گئی رقم کے علاوہ اپنی پونجی بھی میرے اوپر خرچ کرتی تھی۔۔۔۔ کہاں ہیں وہ نعمت اللہ خان صاحب جنہوں نے پارکوں سے آباد کیا۔۔۔۔ سڑکوں کے نظام کو بہتر بنایا اور کراچی کا تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ چار سال کے عرصے میں کراچی کو اندھیرے سے نکال کر روشنیوں کا بہترین شہر بنا کر دکھا دیا تھا۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے لوگ تھے جنہوں نے کراچی کو منی پاکستان بنا کر دکھا دیا تھا۔

آج بھی کراچی کی رونقیں بحال کرنے اور واقع منی پاکستان بنا سکتا ہے تو وہ دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔ وسیع انقلاب کے ذریعے ہی کراچی شہر کی رونقیں بحال کرنے میں کامیاب ہونگے۔ کراچی کے عوام ان دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں اور ان کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ جب بگاڑ بڑھ جائے تو سدھارنے کے لئے عوام کی ووٹ کا ذریعے سے ہی کرسکتے ہیں۔ آیئے آگے بڑھیئے اور کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے اور تعمیر و ترقی کے لئے اور اس کی گرتی ہوئی معشیت کو مستحکم بنانے میں دیانت دار افراد کو ووٹ دےکر کامیاب بنائیں۔ ان شاءاللہ جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے حالات بدلنے میں کامیاب ہوگی۔۔۔۔آپ اپنا قیمتی ووٹ الخدمت جماعت اسلامی پاکستان کو دیجئے اور کامیاب بنائیں۔۔۔۔۔ لگایئے مہر ترازو پر۔۔۔۔۔۔