یہ صرف ووٹ نہیں، گواہی ہے

ووٹ ووٹ ہر طرف اسی کا چرچا ہے ووٹ دو تو یہ ہوگا وہ ہوگا کوئی ضرورت نہیں ووٹ دینے کی میں تو کسی کو ووٹ نہیں دوں گا کیا کیا ہے؟ انہوں نے ان میں سے ہر کوئی دعوے کر کے ہمارے ووٹوں کی وجہ سے اقتدار میں آیا پھر کیا انقلاب برپا ہواکیا زندگیاں تباہ نہیں ہو گئیں، اوپر سے سننے کو ملتا ہے کہ قرضوں کا انبار ہے جو قوم کے لئے لیا گیا ہے، ملک کی حالت دیکھ کر تو ایسا ہی لگتا ہے قرضہ لیا ہی نہ ہو۔ اتنا قرضہ کہ آنے والے معصوم بچوں کا بھی لے کر کھا چکے ہیں، ہوتا تو یہ ہے کہ اپنی نسل کے لئے لوگ کچھ محفوط رکھتے ہیں تاکہ جب وہ زندگی شروع کریں تو وہ خالی ہاتھ نہ ہو انہوں نے انے والے نسلوں کونہیں چھوڑا۔۔۔۔ ان کے نام پر قرضے لے کر کھا پی گئے ہیں، پھر انہیں ہی ووٹ دیں، بس بھئی بس میں تو اب بلکل ووٹ نہیں دونگا کوئی بھی میری نظروں میں ایسانہیں کہ وہ حکومت کرنے کے قابل ہو، لیڈر ایسے ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں پتلی گلی سےبھاگ نکلیں اور قوم منہ دیکھتی رہ جائے۔۔۔ یا پھر یہ کہ ان کا علاج ہی اپنے ملک میں نہ ہو۔

کیا کوئی بھی ایسا نہیں، میں نے معاذ سے پوچھا ! نہیں مجھے تو کوئی نظر نہیں اتا کووڈ 19 می ںجب قوم ان کی ضرورت تھی یہ لندن میں سیریں کر رہے تھے، ہوٹلنگ کر رہے تھے کوئی دبئی کے مزے لوٹ رہا تھا۔

اچھا کووڈ19 میں کوئی یاد ہے کہ کسی کو قوم نے اپنے ساتھ دیکھا ہو محسوس کیا ہو کہ لاک ڈاون میں گھروں کے چولہے جلانے کے لئیے شدید موسم میں اپنے رضا کاروں کے ساتھ بنیادی ضرورت کی اشیاءگھروں کی دہلیز پر پہنچائی تھیں، سیلاب مین جب لوگ بے گھر ہو گئے تو انہیں خوبصورت گھر بنا کر دئیے سب سے پہلےمدد کو کون پہنچا، جی وہ جماعت اسلامی والے وہ تو ہر حال میں کام کرتے ہیں، میں نے معاذکو کچھ یاد کروانے کی کوشش کی، لیکن الیکشن میں تو کبھی وہ جیتے نہیں، پھر میں اپنا ووٹ کیوں دوں۔۔۔۔ دیکھئے معاذ اپ مانتے ہو کہ جماعت اسلامی نے کبھی مشکل وقت میں قوم کو اکیلے نہیں چھوڑا ہاں زلزے طوفان سیلاب قدرتی آفات۔ ہر جگہ جماعت کے افراد موجود ہوتے ہیں، اس نے میری بات سے مکمل اتفاق کیا، بنو عاقل پروگرام جب جماعت اسلامی کراچی کی طرف سے پروگرام لانچ ہوا۔ تو اپ نے ہی یہ اکر مجھے بتایا تھا اپ بڑے خوش تھے کہ کسی نے نوجوان طبقے کے بارے سوچا ہے۔ جی جی بلکل یہ انکا اچھا پروگرام تھا کافی نوجوان اس سے مستفید ہوئے اور ابھی بھی ان کے کورسز جاری ہیں۔۔۔۔۔ کراچی کے ان کے راہنما حافظ نعیم الرحمان نے آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اشارہ بھی کیا۔۔۔۔۔۔ معاذ کو سب یاد آنے لگا۔۔۔۔۔ اپ یہ سب باتیں بھولے کیسے؟؟ بھولا نہیں تھا لیکن اپ نے کراچی کا الیکشن جو بلدیاتی ہوئے تھے دیکھا نہیں تھا عوام ووٹ جس کو دیتی ہے یہ سب مل کر رزلٹ تبدیل کر دیے ہیں۔۔۔۔۔ اس لئے میں نے یہ ہھی فیصلہ کیا کہ میں ووٹ کسی کو نہ دوں۔۔۔۔۔ میں نے اسکی بات سن کر بے ساختہ میرے منہ سے نکلا کہ یہ تو بزدلی ہے میدان چھوڑ کر بھاگنا اسے کو کہتے ہیں۔۔۔۔ یہ کیسے اس نے حیرت سے میری طرف دیکھا، بزدلی ہی تو ہے ہہ جب آپ دل سے اعتراف کرتے ہو کہ جماعت اسلامی اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے وہ حکومت میں تو نہیں لیکن حکومت سے زیادہ امدادی کام انکے نظر اتے ہیں آپ کا وقت آیا کہ آپ ان کا ساتھ دیں تو آپ ان کے ساتھ کھڑے نہ ہو تو یہ راہ فرار ہی تو ہے۔۔۔۔ میری بات سننے کے بعد معاذ نے کہا ہاں قوم کو بھی تو یہ بات سوچنا چاہیے۔۔۔۔ آپ ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں اگر وہ ٹھیک انکا نظریہ آپکو پسند ہے انکے کام اچھے ہیں ان پر کرپشن کا الزام نہیں کسی کہ زمین جائداد پر قابض نہیں تو آپ فکر نہیں ہونی چاہئیے کہ انکے ساتھ 72 لوگ ہیں یا انکو روکنے کی کوشش کی جائے گی آپ کو انکے ساتھ دینا ہے کیونکہ اپ گواہی دے رہے ہیں کہ ٹھیک کیا ہے اور غلط کیا ہے۔۔۔۔ ہاں یہ بات تو ہے معاذ نے اپنی ہوک باہر نکالتے سر کو بھی ہلایا۔

میں اپنے سارے دوستوں کو قائل کرونگا اور اس دفعہ ہم ڈٹ کر ترازو کے لئے مہم چلائیں گے سوشل میڈیا کا بھی بھر پور استعمال کریں گے۔۔۔۔ بلکل معاذ ہمیں اپنی ہمت اور طاقت اور وسائل کابھرپور استعمال کرنا چاہئے نتائج اللہ پر چھوڑ دینے چاہئے بس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ صرف 72 تھے لیکن حق پر تھے اج بھی اور رہتی دنیا تک اس گواہی کو یاد رکھا جائے گا۔۔۔۔ اور ہزاروں کے غلط فیصلوں اور گواہی کے نتائج صدیوں نسلیں بھگتی ہیں۔