وطنِ عزیز

میرے وطن تیری قدرو منزلت کچھ اور ہے
تیرے وجود میں آنے کا مقصد کچھ اور ہے

پاکستان جس کا مطلب ہے پاک سرزمین
اصل میں حق و باطل کا مطلب اور ہے

قائد کا قیاس تھا ایک اسلامی تجربہ گاہ
اپنے ملک کو اسلام کا قلعہ بنانا اور ہے

جمہوریت کے نام پرسیاستدانوں نے کھیلا یہاں
اپنے ملک کی پارلیمنٹ کو اکھاڑہ بنانا اور ہے

بادشاہت کسی کی دنیا میں رہی ہے نہ رہے گی
جان لیں ک تمام جہانوں کا بادشاہ ایک اور ہے

خوشحالی ترقی اور حفاظت کے لارے دیے بہت
عوام کو نعمتوں سےکوسوں دور رکھنا اور ہے

کسان کی طرح بے لوث دھرتی کی خدمت کر
پھر اللہ پر نتیجہ چھوڑنے کا مزا ہی اور ہے

اپنے محل و تجوریوں کی تعمیرات کو چھوڑو
اپنی بھوکی عوام کا پیٹ بھرنے کا مزا اور ہے

میری سر زمین اگلے سونا ہیرے اور موتی
اسے پر امن و خوشحال وطن بنانا اور ہے

میرے وطن تیری قدرو منزلت کچھ اور ہے
تیرے وجود میں آنے کا مقصد کچھ اور ہے