ادھورے خواب‎

انعم ! مما، لیکن آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ سب کو راضی کر لیں گی، مما پلیز،،،

مما ! بیٹا ہم نے اور آپ کے بابا نے تو یہی سوچا تھا آپ کو اعلی تعلیم دلوائیں گے حالانکہ ہمارے خاندان میں کسی لڑکی کو یہ موقع نہیں ملا،ماشاء اللہ آپ ہر کلاس میں پوزیشن لیتی رہیں ہیں لیکن اب بیٹا یہ ناممکن ہے آپکے چچا اور چچی بھی نہیں چاہتے کہ آپ اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لیں؛ آپکی دادی کا فون آیا تھا کہ وہ شادی فوراً کرنا چاہتے ہیں

انعم ! لیکن مما کیوں؟ پہلے تو انہوں نے خود میری اعلی تعلیم کے لئے کہا تھا

مما ! آپ کو سب معلوم تو ہے تعلیمی اداروں کے اندرونی حالات کے بارے میڈیا میں جو خبریں رہی ہیں، اور بس بیٹاوہ اپنے بیٹے کی جلدی شادی کرنا چاہتے ہیں ہمیں بھی ان کی رائے کا احترام کرنا چاہئے

انعم! مما اور میری تعلیم، میرا خواب، وہ سب، مما آپ نے بھی تو یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی آپ ایک بڑے ادارے میں اتنے سال ملازمت بھی کرتی رہیں، اور میں؟

مما! بیٹا شادی کے بعد اگر عاقب اور تمہارے سسرال والے اجازت دیں تو آگے اپنی تعلیم جاری رکھنا

انعم! مما ہر جگہ ہر شخص تو برا نہیں ہوتے؛ٹھیک ہے ایک یونیورسٹی میں اگر ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو ضروری تو نہیں کہ ہر جگہ ایسا ہی ہو

مما! ہمارے معاشرے میں یہ ہی سمجھا اور سوچا جاتا ہے؛ ہم متوسط اور شریف گھرانے کے کمزور لوگ ہیں  ہمیں اس معاشرے میں ہی رہنا ہے اور سب کا سامنا کرنا ہے

انعم! تو مما یہ ہماری ہار ہوگی اسطرح تو لڑکیوں کے لئے تعلیم کے راستے بند ہو جائیں گے؛

مما ! اس قسم کے واقعات اور حادثات سے بچنے کے لئے اعلی پیمانے پر اقدامات لازمی ہیں اس طرح تو خواتین تعلیم سے محروم رہ جائیں گی

مما! میں آپ کی بات سے متفق ہوں خدا کرے کہ اعلیٰ حکام اس سلسلے میں خاص طور توجہ دیں

انعم! تو پھر مما میرا خواب؟