میرا وطن

ایسی خوشیاں ہمیں رب دکھائے سدا
ہر طرف دیکھو پرچم ہے لہرا رہا
قائد کی محنتوں سے یہ حاصل ہوا
اس کی شان و شوکت ہماری بقا

اس کے دستورکبھی نہ بھلائیں گےہم
راہ پر اس کی جی نہ چرائیں گےہم
اس کےجانبازمجاہد بن جائیں گے ہم
جان دے کر چمن کو سجائیں گےہم

چاند تاروں سے یہ جگمگاتا رہے
مہکے پھولوں سےیہ لہلہاتا رہے
نعرہ تکبیر یہ گنگناتا رہے
لاالہ کی صدائیں سناتا رہے

اے خدا تجھ سے ہے بس اک التجا
اس وطن کو امن کا گہوارہ بنا
دشمنی سازشوں سے تو اس کو بچا
اس کی ہر سمت سے توحفاظت فرما