تندیٔ بادِ مخالف سے نہ گھبرا

ماضی قریب میں بلدیاتی الیکشنزمیں پیپلزپارٹی نے کراچی میں ظلم، ناانصافی اورسفاکی کی بدترین تاریخ رقم کردی۔ قوموں پرایسےظالم وفاسق مترفین کاتسلط عذاب الٰہی ہی کی ایک صورت ہے یہی وہ چہرےہیں جنہوں نےملت کواس قدرکمزور، مجبوراور پوری دنیامیں بےوزن بلکہ مضحکہ خیزبناکررکھ دیا ہے۔ جماعت اسلامی اورحقیقی معنوں میں بےبس اور بےگناہ عوام کی کامیابی شکست میں بدل گئی اورانکی بدحالی کی طوالت میں کچھ اوراضافہ ہوگیا۔

میراموضوع اس وقت یہ ہےکہ اس ظالمانہ شکست کےجماعت اسلامی کےکارکنوں اور ووٹرزپرکیا اثرات ہوسکتےہیں؟ بےشک سانحہ حوصلہ شکن بھی تھااور دلفگاربھی۔جماعت اسلامی کاووٹراورہمدرداس صورتحال میں یقیناً پریشان اوردلشکستہ نظرآتاہے اورکارکنوں کےبڑھتےہوئےقدم بھی سستی کی طرف مائل ہوسکتےہیں۔

لیکن میرےعزیزیہ تومعرکہءحق وباطل ہے۔ طویل عرصےسےباطل نےبہت سی شکلوں میں وطن عزیزپر جابرانہ تسلط قائم کررکھاہے یہ لوگ ہردفعہ عالمی طاقتوں سےگٹھ جوڑکرکےاوراسلام کےحقیقی دشمنوں سےسازبازکرکےمختلف شکلوں میں اقتدارمیں آتےرہےاوروطن عزیزمیں غریب بہن بھائی کےلیےہرآنےوالادن نئےمسائل اورمصائب ساتھ لےکر اتاہے۔ ایسےمیں جماعت اسلامی ہی وطن عزیزکی واحدپارٹی ہےجومظلوم عوام کےساتھ کھڑی ہے۔

ہمارامشن ہےکہ غریب کواسکاحق ملے، بےروزگارکے لیےحلال روزی کےدروازےکھلیں، عدالتیں سستااور فوری انصاف مہیاکریں۔ مہنگائی پرجلدازجلدقابوپایا جاسکے۔ اُمت کےمظلوم طبقوں کےزخموں پرمرہم رکھاجاسکےاوروطن عزیزکےایٹمی اثاثےاوردفاع محفوظ ہاتھوں میں ہوں۔ بےدینی، بےحیائی اوربےراہ روی کےبڑھتےہوئےطوفانوں کوقابومیں لایا جاسکےتاکہ انےوالی نسلوں کامستقبل محفوظ ہو۔ دین اسلام کاکامل نفاذہماری اولین ترجیح ہے۔ اسلام ہی دراصل وہ نظام رحمت ہےجوہرطرح کےظلم، بے انصافی اورلوٹ کھسوٹ کاخاتمہ کرکےہرضعیف اور مجبورکواسکاحق دلواسکتاہے۔

غزوہءاُحدمیں مسلمان عارضی طورپرشکست سےدوچارہوئے۔ دوسرےہی روزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواندیشہ ہواکہ کہیں دشمن مسلمانوں کی کمزوری سےفائدہ اٹھاکردوبارہ حملہ آوورنہ ہو جائیں۔ آپ نےمجاہدین کو تعاقب کےلیےپکاراتواسی وقت 630 مجاہدین جانیں نچھاورکرنےکےلیے حاضر ہوگئے۔ ان میں سےاکثرزخمی اورفوت شدگان کےباعث سوگوارتھے۔ اللہ نےقرآن میں انکی تعریف فرمائی اور انہیں خوشخبری دی۔( 172:3)

ہم بھی باطل طاقتوں کےظلم اورسفاکی کےباوجود راہ مستقیم پربڑھتےچلےجائیں گےتوہماری یہ جدوجہدجلدہی رنگ لائےگی۔ آخرت میں توان شاءاللہ سرخروئی نصیب ہوگی ہی لیکن دنیامیں فتح کے دروازےکھلیں گےاوریہ تاریکیاں جلدہی حق کےنورسےشکست کھاجائیں گی۔ ہم تورضائےالٰہی اور جنت کےمتلاشی ہیں لیکن دنیاکی کامیابیاں بھی جلدہی ہمارےقدم چومیں گی۔

پھرمومن کےلیےتومایوسی اوردل شکستگی کاکوئی موقع ہی نہیں، جوجانتاہےکہ ہرطرح کی قوت اور اقتداررب تعالیٰ کےقبضہءقدرت میں ہےاوروہ ہمیں مزیدپختہ اورراہِ مستقیم پرثابت قدم کرنےکےلیے مشکل معرکےہمارےسامنےلاتارہتاہے۔

تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب

یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے