ڈیجیٹل مارکیٹنگ

دُنیا اب فیزیکل سے ڈیجیٹل ہورہی ہے ایک عام انسان روزانہ 400 منٹ موبائل استعمال کررہا ہے جوکہ اگلے سال تک 600منٹ پر ڈے ہونے والا ہے، چھ سو منٹ کا مطلب ہے دس گھنٹے لہٰذا اس دور میں ہمیں بہت ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی اگر ہمیں ترقی کرنی ہے۔ دس سال پہلے بزنس مارکیٹنگ ایڈز کی اٹینشن 5منٹ ہوتی تھی جوکہ گھٹ کر اب صرف 10سیکنڈ رہ گئی ہے اب آپ کسی کو دس سیکنڈ سے زیادہ روک نہیں سکتے۔

آج وائس میسج کا دور ہے لکھنے سے زیادہ بول کر میسج کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔ گوگل پر سرچ کرنے کیلئے کی ورڈذ ٹائپ ہوتے تھے جس میں 20سے50سیکنڈ کم از کم درکار ہوتے تھے اور جو لکھ نہیں سکتے تھے وہ کسی نہ کسی کے محتاج ہوتے تھے۔لیکن آج بول کر آواز کےذریعے سرچ کرلیا جاتا ہے اور اس عمل میں مشکل سے 5سکینڈ بھی نہیں لگتے۔

آج کے دور میں ہر شخص ایڈز کو پڑھنے سے زیادہ دیکھنے اور سننے کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ اس میں ویژن، موشن اور ساؤنڈ دیکھنے کو ملتا ہے اس دور میں کسی بھی قسم کی خبر آپ منٹوں میں حاصل کرلیتے ہیں آج بزنس مین ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر یقین رکھتا ہے جس میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ سر فہرست ہے۔ ان پلیٹ فارم پر آ پ ا پنے پروڈکٹ کی مارکیٹنگ نہایت کم خرچ اور پروپر اپنی سلیکٹو اوڈینس تک کرسکتے ہیں اس میں آپ کو کسی بھی قسم کے ایکسپرٹی کی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی۔اس کے علاوہ آن لائن بزنس، آن لائن جاب بھی کرسکتے ہیں سروسز بہت ہیں جوکہ کسی بھی مستند اور تجربہ کار کمپنی سے بھی لے سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل دور میں آپ بغیر انویسمنٹ کے بھی آپ اپنا بزنس کرسکتے ہیں اور اس ٹیکنالوجی سے بہت سی کمپنیاں آج ٹاپ پر ہیں، جس میں ڈراز، فوڈ پینڈا، بائیکیا اور ای کارڈ سرفہرت ہیں۔ آپ شارٹ کورس کرکے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مختلف اداروں کے فیس بک پیج بھی آپریٹ کرکے ماہانہ پیکج حاصل کرسکتے ہیں، یوٹیوب میں اپنے موبائل سے ویڈوز بنا کر شارٹ اسٹوری کےذریعے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرکے ویڈوز سے ماہانہ انکم حاصل کرسکتے ہیں یہ آپ پر ڈیپینڈ کرتا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہو۔ اس میں عمر کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی تعلیم کی لہذا اس کا صحیح استعمال آپ کو ترقی پر گامزن کرسکتا ہے۔

پہلے کسی بھی قسم کے کورسسز کو کرنے کیلئے بہت زیادہ فیس ادا کرنی پڑتی تھی جس کی وجہ سے غریب کی اولاد محروم رہ جاتی تھی لیکن آج یوٹیوب پر ہر کورس بالکل فری میں آپ کرسکتے ہیں بغیر کسی قسم کی فیس کے بس آپ کی لگن آپ کو بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بنا سکتی ہے۔

کیونکہ آپ ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہو۔