ترازوپر ہی مہر لگائیں گے

ارے ادھر آؤ بچو ماشاللہ سے دیکھو ہماری قوم نے اتنی ترقی کرلی دیکھو تو پہلا پاکستانی چاند پر پہنچ گیا فرزانہ نے اس کی ویڈیو بھیجی ہے مجھے واٹس اپ پر، ہیں ! امی کیا کہہ رہی ہیں دکھائیں ! عبداللہ نے اپنی امی کے ہاتھ سے موبائل لیااور دیکھنے لگا

امی آپ بھی نا ! ویڈیو پوری نہیں دیکھی آپ نے ؟ نہیں تم نے تو لے لیا موبائل ہاتھ سے دیکھنے کہاں دی، یہ لیں دیکھیں۔

اپنے ہی شہر کا ٹوٹا پھوٹا کوئی سا روڈ ہے اس پر اسپیس سوٹ پہن کر کوئی آدمی اس طرح چلنے کی ایکٹنگ کر رہا ہے جیسے چاند پر چل رہا ہو۔

یہ سن کر شاہدہ بیگم نے حیرانگی سے عبداللہ کے ہاتھ سے موبائل لے کر ویڈیو آخر تک دیکھی۔ امی دیکھ لیں اب آپ میں کوچنگ سے آکر کیوں لیٹ جاتی ہوں اور آپ کہتی ہیں کہ تم پر تو ابھی سے بڑھاپا آ گیا ابھی تو تم جوان ہو “ایسی سڑکوں پر وہ بھی چنگچی میں سفر” اب آپ خود ہی سوچ لیں کیا حالت ہوتی ہے میری کمر کی۔ سدرہ بولی،،،جسے ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ڈانٹ پڑی تھی

ہاں تم تو فورا بہانہ ڈھونڈ لو کام نہ کرنے کا اب میں تمہارے لئے نیا روڈ تو بنوا نہیں سکتی اسی طرح جینے کی عادت ڈالو کیونکہ حالات تو بدل نہیں سکتے نا۔

اچھا اب عبداللہ کو کھانا تو دے سکتی ہو کم ازکم آٹھ کر ؟

جی دے رہی ہوں سدرہ بولی

سدرہ میرے کپڑے نکال دو میں نہانے جا رہا ہوں

ارے بھائی کہاں نہانے جا رہے ہو آج بھی پانی نہیں آیا

ارے یار کیا مصیبت ہے سارا دن اچھی نوکری ڈھونڈنے کے لئے کوششیں کرو اور رات میں گھر آؤ تو کبھی لائٹ نہیں ہے اور کبھی پانی نہیں۔ مجھے نہیں کھانا کھانا میں جا رہا ہوں باہر۔

ارے یار مصعب کیا کر رہے ہو ؟ کچھ نہیں بس میں ابھی اپنا فارم فل کر رہا ہوں تمہارا بھی NIC بنا ہوا ہے نا ؟ ہاں بنا ہوا ہے کیوں کیا ہوا ؟

یار جماعت اسلامی والے الخدمت کے تحت کچھ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں اور وہ بھی فری میں۔ بنو قابل ایپ ڈاؤن لوڈ کرو اور اپنا فارم فل کر دو۔ عبداللہ جو جھنجھلا کر گھر سے باہر نکلا تھا۔

اب ایک نئی امید لے کر گھر میں داخل ہوا

سدرہ امی سے میرا NIC لا کر دو

اور عبداللہ موبائل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے لگا

شاہدہ بیگم جو حیرت سے عبداللہ کو دیکھ رہی تھی انھوں نے آخرکار عبداللہ سے پوچھ ہی لیا ابھی دس منٹ پہلے تو تمہارا اتنا موڈ خراب تھا اور اب کوئی جادو ہوگیا کیا جو تمہارا موڈ ایک دم سے ٹھیک ہوگیا خیریت ؟

جی امی سب ٹھیک ہے اور ان شاء اللہ آگے بھی ٹھیک ہونے والا ہے جماعت اسلامی والے لوگوں کو فری میں آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں جس کو کرنے کے بعد ہم روزگار حاصل کر سکیں گے

اچھا تو بھیا ان جماعت اسلامی والوں سے کہہ دو کہ سڑک بھی بنوا دیں تاکہ ہمارے بچوں کی کمر کے درد کا مسئلہ حل ہو سکے میں تو پہلے ہی جوڑوں کے درد کا مریض ہوں میں جس دن سفر کرلوں تو ایک ہفتہ تو دوائیں ہی کھاتا رہتا ہوں۔

ابّا جماعت اسلامی والے سڑک جب ٹھیک کروا سکیں گے نا جب ان کی حکومت ہوگی سوچو جو جماعت ابھی اقتدار میں نہیں ہے اور عوام کی خدمت کر رہی ہے تو اگر وہ اقتدار میں آگئی تو وہ اور زیادہ عوام کی خدمت کر سکے گی۔

اور ہاں پھر یہ چاند جیسی سڑکیں بھی شہر کی صاف ستھری سڑکیں بن جائیں گی۔

بیٹا اب کی بار ان شاءاللہ ہم سب ووٹ جماعت اسلامی کو ڈالیں گے اور اپنی برادری کے لوگوں کو بھی اس بات پر قائل کریں گے

اگلے دن عبداللہ نے اپنے والد کے ساتھ برادری کے لوگوں سے ملاقات کی

مجھے آپ سب سے کچھ کہنا ہے،

عبداللہ کے والد نے اپنی بات کا اس طرح سے آغاز کیا

میں آپ سب سے ایک سوال پوچھتا ہوں اگر کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی میدان میں کارکردگی نہ دکھائیں تو کیا کرنا چاہیے ؟

کسی نے کہا کہ ان کو دوسرا موقع دینا چاہیے،

اچھا اگر بار بار موقع دینے پر بھی وہ کوئی کارکردگی نہ دکھائیں تو پھر!

تو پھر انہیں نکال کر ایسے کھلاڑیوں کو لانا چاہیے جو میدان میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔

تو پھر کیا خیال ہے آپ لوگوں کا ؟

خرم صاحب کیا مطلب ہے آپ کی بات کا صاف طرح واضح کریں

علاقے کے ایک پرانے دکاندار اشرف صاحب نے کہا

میرے بھائیو مطلب صاف ہے ہماری برادری کے جو لوگ منتخب ہوتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔

گورنمنٹ اسکول کے سامنے پچھلے پندرہ سالوں سے کچراکنڈی بنی ہوئی ہے وہ آج تک وہیں کی وہیں ہے۔

ہمارے علاقے کی گلیاں آخری بار کب پکی ہوئی تھیں یہ بھی یاد نہیں۔

پانی کی لائنوں کی حالت بھی آپ لوگوں کے سامنے ہے اکثر اوقات تو پانی آتا ہی نہیں اور جب آتا ہے تو بعض اوقات گٹر کا پانی ساتھ مل کر آتا ہے۔

جن لوگوں کو ہمیشہ ہم نے برادری کی بنیاد پر چنا ان لوگوں نے ہماری فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔

اور اب اس بار بھی وہ ہم سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ہم آنکھیں بند کر کے دوبارہ انہیں ہی ووٹ دیں گے۔

کیا آپ کو اب بھی ایسا لگتا ہے کہ ہمیں دوبارہ انہیں لوگوں کو ووٹ دینا چاہیے ؟۔

ہاں خرم صاحب یہ بات تو آپ کی ٹھیک ہے ابھی روڈ ڈالا ہے بس ڈامر ڈال کے بلڈوزر چلا دیا۔

جو تیز بارشوں میں بہہ جائے گا۔

جی ایک بات اور کہ میرے بیٹے نے جماعت اسلامی کے بنو قابل پروگرام میں حصہ لیا ہے جس کے ذریعے سے وہ فری آئی ٹی کورسز کر سکے گا، آپ بھی اپنے بچوں کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ وہ بھی اس کورس سے مستفید ہو سکیں۔

خرم بھائی آج کے زمانے میں فری کورس یہ تو بہت قابل قدر بات ہے،

تو میرے بھائی آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ جو ہمیں جانتے تک نہیں ہم ان کی پارٹی میں بھی نہیں وہ ہمارے لئے کام کر رہے ہیں تو ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے ؟

جی بالکل ساتھ دینا چاہیے

مگر کیسے !

24 جولائی کو الیکشن میں جماعت اسلامی کے نشان ترازو پر مہر لگا کر ہم ان کے امیدوار کو کامیاب کروا سکتے ہیں اور ان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہیں جب بھی موقع ملا ان لوگوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا

اور وہاں موجود ہر شخص نے اس عزم کا اظہار کیا کہ

جی بالکل ان شاءاللہ اب کی بار ہم جماعت اسلامی کو ہی ووٹ دیں گے اور ترازو پر ہی مہر لگائیں گے۔