تکمیل دورہ قرآن‎‎

جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ایگزیکٹیو مارکی پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد میں تکمیل دورہء قرآن کی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ناظمہ زون 13 رخشندہ شفیق نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں قرآن مجید سے جڑنے کی اشد ضرورت ہے۔

مہمان خصوصی عائشہ سید سابق ایم این اے نے بھی تقریب سے خطاب کیا اان کا کہنا تھاکہ پرجوش انداز میں خواتین کو احساس دلاتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو وقار اور تحفظ بخشا ایک مضبوط خاندانی نظام دیا جس کے لیے مغرب کی عورت ترستی ہے۔ مغرب نے آج ہماری عورت اور ہمارے خاندانی نظام کو ہدف بنایا ہوا ہے جس کے خطرناک نتائج ہمیں اپنے معاشرے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان جیسی اسلامی ریاست خدا کی طرف سے نعمت ہے ریاست مدینہ کے بعد یہ دوسری اسلامی ریاست ہے جو نظریے کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آئی لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس کی قدر نہیں کی انھیں فکر ہے تو اپنے اقتدار کی ،اپنی پارلیمنٹ کی ہے۔

آج تعلیم اور صحت جیسے حساس ادارے غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ انھوں نے خواتین کو مخاطب کہا کہ آئیں ہاتھوں میں ہاتھ لےکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور اجتماعی طور پر مضبوط ہو کر معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کر دیں کفر کے نظام کی کمر پر ایسا وار کریں کہ ان شاءاللہ وہ ٹوٹ جائے اور اپنے آپ کو کبھی کمزور نہ سمجیھں تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان عورت کسی سے کم نہیں سب سے پہلے اسلام لانے والی خاتون حضرت خدیجہ رضی اللّٰہ عنہ، صلح حدیبیہ کے موقع پر اُم سلمہ رضی اللّٰہ عنہ کا مشورہ مانا جانا، سب سے پہلی خاتون شہیدہ حضرت سمعیہ رضی اللّٰہ عنہ تھیں اگر آج ہم ارادہ کر لیں تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

آخر میں رقت آمیز ماحول میں دعا کروائی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔